Tuesday, 1 October 2013

دہشت گردی کی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہ نما لطیف کھوسہ کی جانب سے مقدمے کی از سر نو کارروائی شروع نہ کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہ نما لطیف کھوسہ کی جانب سے مقدمے کی از سر نو کارروائی شروع نہ کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔راول پنڈی کی خصوصی عدالت کے جج چودھری حبیب الرحمان نے بے نظیر قتل کیس کی سماعت کی۔ لطیف کھوسہ نے دلائل میں کہاکہ مقدمے کا دوبارہ ٹرائل شروع کر نے سے فیصلے میں مزید تاخیر ہو گی۔ پرویز مشرف سمیت تمام ملزمان کے وکلاء نے درخواست کی مخالفت جبکہ ایف آئی اے کے پبلک پراسیکیوٹر نے حمایت کی۔ ایک شہری اختر شاہ نے مقدمے میں فریق اور گواہ بننے کی درخواست دائر کی، جس پرعدالت نے بحث کیلئے8 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN