Friday, 20 September 2013

انہیں رسیوں کے سہارے کنوئیں سے بحفاظت باہر کھینچ لیا گیا

چین میں دلدلی کیچڑ اور کنوئیں میں پھنس جانے والی دو خواتین کو ریسکیو رضاکاروں نے بحفاظت باہر نکال لیا۔ تفصیلات کے مطابق چین کے شہروینان میں 60سالہ عمر رسیدہ خاتون دریا کنارے چہل قدمی کررہی تھیں جب بے دھیانی میں پھسل کر دلدلی کیچڑ میں جاپھنسیں۔اگلی صبح اُس راستے سے گزرتے ایک شخص نے خاتون کودلدل میں پھنسا دیکھ کر فوراً فائر فائٹرز اور پولیس اہلکاروں کو مطلع کیا جسکے بعد خاتون کو وہاں سے بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔دوسری جانب چین کے صوبے ہنان کی ژیائی کاؤنٹی میں ادویات کی تیاری میں استعمال کی جانے والی جڑی بوٹیاں جمع کرتے ہوئے ایک خاتون گہرے کنوئیں میں جاگری۔کم و بیش15دنوں تک لاپتہ رہنے کے بعد خاتون کے شوہر نے ریسکیو رضاکاروں اور پولیس کی مدد حاصل کی جنہوں نےSu Qixiuنامی ان خاتون کو قریبی کنوئیں میں تلاش کرلیا اور انہیں رسیوں کے سہارے کنوئیں سے بحفاظت باہر کھینچ لیا گیا

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN