Sunday, 22 September 2013

عدالت نے تین سالہ بچے کو 'دہشت گردی کی ترویج پر مبنی' تحریر سے مزین ٹی شرٹ پہنا کر سکول بھیجنے کی پاداش میں اس کی والدہ کو جرمانے اور قید کی سزا سنائی ہے۔

فرانسیسی عدالت نے تین سالہ بچے کو 'دہشت گردی کی ترویج پر مبنی' تحریر سے مزین ٹی شرٹ پہنا کر سکول بھیجنے کی پاداش میں اس کی والدہ کو جرمانے اور قید کی سزا سنائی ہے۔
العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی خاتون باٶچہ باگو اور اس کے بھائی زیاد پر الزام تھا کہ انہوں نے "گیارہ ستمبر جہاد کا جنم دن ہے اور میں ایک بم ہوں" الفاظ سے مزین ٹی شرٹ سکول پہنا تین سالہ جہاد کو سکول بھیجا۔ یہ ٹی شرٹ جہاد کا ماموں اس کے لئے لیکر آیا تھا۔ یاد رہے دنیا بھر میں گیارہ ستمبر کی تاریخ امریکا میں خوفناک دہشت گرد حملوں کی یاد دلاتی ہے، جس میں ایک اندازے کے مطابق تین ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔
جہاد کی 'متنازعہ تحریر' سے مزین ٹی شرٹ کا معاملہ سکول انتظامیہ کے ہاتھ سے نکل کر فوجداری مقدمے کی صورت اختیار کر گیا۔ سکول انتظامیہ جہاد کی شرٹ پر منتازعہ تحریر سے پریشان ہو گئی تھی جس کے بعد مقامی حکام کو طالب علم کے ورثاء کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنا پڑی۔

پہلے مرحلے پر عدالت نے ملزمان کو باعزت بری کر دیا تھا، انتظامیہ کے اس فیصلے کے خلاف فرانس کے جنوبی شہر نمز کی اپیلٹ کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ عدالت نے اپیل کا فیصلہ سناتے ہوئے باٶچہ کو دو ہزار یورو جرمانہ اور ایک برس قید کی سزا سنائی۔ باٶچہ کے بھائی کو چار ہزار یورو جرمانہ اور دو برس قید کی سزا دی گئی، تاہم دونوں مجرموں کی سزا پر عملدرآمد معاف کر دیا گیا

No comments:

Post a Comment

If You Like This Post. Please Take 5 Seconds To Share It.


comments please

SEND FREE SMS IN PAKISTAN